حکومت پنجاب کا شعبہ تعلیم پر فوکس،اساتذہ محنت کریں، مظہر الحق

 حکومت پنجاب کا شعبہ تعلیم پر فوکس،اساتذہ محنت کریں، مظہر الحق

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب خواجہ مظہر الحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے شعبہ تعلیم پر فوکس کیا ہے حکومت شعبہ تعلیم پراربوں روپے خرچ کررہی ہے تو اس پر رزلٹ بھی چاہئیں۔ وہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ کے دورے (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ دلجمعی سے بچوں کو پڑھائیں اور ان کی کردار سازی پر خاص توجہ دیں طلبہ ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت مشن ہے۔ انہوں نیسکول کی جدید ترین لائبریری و کمپیوٹر و سائنس لیب کا معائنہ کیا اورسراہاانہوں نے پرنسپل ماہر تعلیم محمد رمضان انجم کی اعلی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ تعلیم کا اثاثہ ہیں۔پرنسپل محمد رمضان انجم نے ڈپٹی سیکرٹری تعلیم خواجہ مظہر الحق کو سکول کی بہترین کارکردگیکے بارے میں بریفنگ دی۔

مظہر الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -