عوام کی ہمیشہ بے لوث اور بلا امتیاز خدمت ترجیح رہی،ریاض حسین پیرزادہ 

 عوام کی ہمیشہ بے لوث اور بلا امتیاز خدمت ترجیح رہی،ریاض حسین پیرزادہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 حاصل پور(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام خوشحال تھے۔مہنگای کی وجہ سے عوام دووقت کھانا کھانے سے تنگ ہو چکے ہیں۔ایک با ایم پی اے اور پانچ بار ایم این اے بن چکا ہوں۔عوام کے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
 حقوق کی بات کرنے والوں کو انتقامی کاروای کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔سابق وفاقی وزیر اور حاصل پور سے نو منتخب ایم این اے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہاکہ میں نے علاقہ کے عوام کی ہمیشہ بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کی ہے۔عوام نے مجھ پر اور میرے ساتھ ایم پی اے کے امیدوار محمد افضل گل اور کاظم علی پیرزادہ پر متعدد بار اعتماد کا اظہار کرتے ہوے کامیاب کرایا ہے۔حاصل پور اور خیر پور ٹامیوالی کی عوام کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔سوی گیس کا بٹرا منصوبہ حاصل پور کیلیے منظور کرایا۔عوام کے حقوق کی بات کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہاکہ آندہ عام الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
بات چیت