بداخلاقی مقدمہ،ایک ملزم کا جسمانی دوسرے کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

بداخلاقی مقدمہ،ایک ملزم کا جسمانی دوسرے کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی  رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سابقہ بیوی اور خاتون کوبداخلاقی کا نشانہ بنانے کے مختلف مقدمات میں ملوث ایک ملزم کا جسمانی جبکہ دوسرے(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بہا الدین زکریا کے مطابق ملزم نصیر بخش کے خلاف خاتون ساجدہ بی بی نے مقدمہ درج کرایا کہ ملزم سے سے چند عرصہ قبل شادی ہوئی تھی جس کے بعد ملزم نے طلاق دے دی 2 جنوری کو شہر ملتان جاتے ہوئے ہوئے ملزم نے رکشا سے اتار لیا اور اسے شعبان نامی شخص کے گھر لے گیا جہاں اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ملزم کا پوٹینسی ٹیسٹ اور ڈی این اے کرانے کے لیے پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے ملزم کا 22 جنوری تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا دریں اثنا اسی تھانہ کی پولیس کے مطابق ملزم سلیم اختر کے خلاف خاتون رخسانہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر گرفتار کیا گیا تھا ملزم اور مدعی پارٹی کا راضی نامہ ہوچکا ہے ملزم مقدمہ میں نامزد ہے اور مقدمہ کی دفعات ناقابل ضمانت ہیں اس لیے ملزم کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے
منظور