متروکہ وقف املاک آفس پر چھاپہ، ایڈمنسٹریٹر گرفتار

متروکہ وقف املاک آفس پر چھاپہ، ایڈمنسٹریٹر گرفتار

  

  ملتان (  وقا ئع  نگار  )ایف آئی اے سپریم کورٹ کی ہدایات پر محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ میں ہونے والے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 بے ضابطگیوں کی انکوائری کر رہا ہے، اسی سلسلہ میں ایف آئی اے ملتان نے گزشتہ روز محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ ملتان کے دفتر چھاپہ مارا اور کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں میں ملوث ایڈمنسٹریٹر ذکا اللہ خان سنبل کو گرفتار کر لیا -ملزم پر ڈیرہ غازی خان میں سرکاری اراضی  اونے پونے بیچ کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں، جس کا مقدمہ بھی ایف آئی اے ملتان میں درج تھا، ملزم محکمے کے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کے ڈیفالٹر کی سرپرستی میں بھی ملوث تھا، جس پر انکوائری ٹیم نے انہیں عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی تاہم با اثر افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی نہیں ہو سکی تھی - ذرائع کے مطابق ذکا اللہ خان سنبل پر شیخو پورہ میں بھی کمیشن کے حصول کے لئے سرکاری اراضی اونے پونے داموں بیچنے کا الزام ہے، جس کا مقدمہ ایف آئی اے لاہور میں درج کیا گیا تھا تاہم ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی

انکوائری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -