ملتان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل، حادثے، 3جاں بحق 

ملتان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل، حادثے، 3جاں بحق 

  

ملتان،وہاڑی، مظفرگڑھ (وقائع نگار،نمائندہ پاکستان،بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی)تھانہ ٹھینگی کی حدود چکنمبر 56 wbنزد گورنمنٹ رورل سنٹر 56 wb دو بچے جن کی عمریں تقریبا11 /12 سال کے درمیان تھی  شام کو اڈا پپلی کی طرف سے گھر کو جا رہے تھے کہ اچانک سامنے سے آنے والی الٹو کار نمبر vr14  505سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک لڑکا موقع پر دم توڑ گیا اور دوسرے کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید ذخمی حالت (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

میں 1122 نے ڈی ایچ کیو وہاڑی منتقل کردیا گیا جس کو بعد میں ملتان ریفر کر دیا گیا حادثہ میں  کار بھی  الٹ گئی جس  میں  2 خواتین اور 2 مرد معجزانہ طور پر بچ گئے دونوں بچے مقامی بستی محمدیہ اباد کے رہائشی تھے وفات پانے والے کی پہچان محمد اکبر ولد محمد یوسف قوم قصائی اور ذخمی ہونے والے کی محمد اسرار ولد محمد الطاف قوم چوہان کے نام سے ہوئی ہیمظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر چوک قریشی بائی پاس کے نزدیک گزشتہ شب 11 بجے تیزرفتاری کے باعث ایک ٹرک اور ہائی ایس ویگن میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بزدار کالونی ڈیرہ غازیخان کی رہائشی 40 سالہ پروین بی بی زوجہ مرید حسین شدید زخمی ہوئی اور ویگن میں پھنس گئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ نے پولیس کنٹرول کو انفارم کر کے ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر بھیج دیں، ریسکیو سٹاف نے جائے حادثہ پر پہنچ کر  کر پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے زخمی خاتون کو سپائن بورڈ کے ذریعے ویگن سے ایمبولینس میں منتقل کیا اور پھر زخمی خاتون کے اصرار پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو 1122 ڈیرہ غازیخان کنٹرول روم سے رابطہ کر کے  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقل کروادیا ہے۔لودھراں ملتان مین  روڈ پر نامعلوم  خاتون مردہ حالت میں پائی گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق لودھراں ملتان مین روڈ پل بہشتی پر  نامعلوم خاتون مردہ حالت میں پائی گئی جس کی نعش کو  ٹرا ما سینٹر مخدوم عا لی  منتقل کیا گیا  جہاں سے اس کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا  ایل ایل سی بائی پاس کے قریب نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنامعلوم جس کی شناخت نہ ہوسکی جس کے جسم پربظاہرکوئی تشددکینشانات نہ پائے جونشئی معلوم ہواکی نعش قبضے میں لیکر نشترہسپتال کے سردخانے منتقل کردی اوراہلخانہ کی تلاش کے لئے کارروائی کاآغازکردیا۔سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائر نگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا  جہانگیرآباد کے رہائشی منور عباس نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بھائی فخر عباس موٹرسائیکل پر سوار ہوکر چوک قذافی سے راجہ پور کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں دو مسلح افراد نے اسے روک لیا ملزمان نے فخرعباس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا فخر عباس کو نامعلوم افراد نے دشمنی کی بنا پر قتل کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -