سڑکوں کی تعمیر ومرمت، خطرناک بل بورڈز ہٹانے کا حکم

سڑکوں کی تعمیر ومرمت، خطرناک بل بورڈز ہٹانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور عوامی ویلفیئر ٹاسک کا آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کی ٹوٹی سڑکوں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
 کی مرمت و بحالی،تمام سرکاری عمارات کی مرمت،رنگ و روغن، مناسب بورڈ لگوائے جائیں۔خراب سٹریٹ لائٹس کی مرمت کی جائے،بل بورڈ مقام کا انسپکشن کیا جائے اور انسانی جان و مال کیلئے باعث خطرہ بل بورڈز کو ہٹایا جائے۔سیوریج لائنوں کی صفائی، پانی ٹینکوں کی کلورینیشن کروائی جائے۔ڈویژن میں صفائی کی بہترین صورتحال یقینی بنائیں،کوڑے کی مناسب تلفی کے اقدامات کئے جائیں۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بس اڈوں کی تزین و آرائش،صفائی،مسافروں کو سہولیات مہیا کرنے کی بھی ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ ڈویژن کی خوبصورتی کیلئے وال چاکنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور نمبر پتہ نوٹ کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے مشید کہا کہ نسل نو کی مثبت سرگرمیوں کیلئے کھیلوں کے میدان اپ گریڈ کریں۔ کسی بھی سانحہ سے بچنے کیلئے تمام خطرناک عمارتوں کا سروے کیا جائے۔ڈویژن میں تمام پرانے پل، فلائی اوورز کا انسپکشن کرکے مرمت کی جائے۔ تمام سرکاری ہسپتالوں کی صفائی، کلورین سے دھلائی کی جائے۔پارکوں، گرین بیلٹس کی صفائی و بحالی بارے اقدامات تیز کئے جائیں۔ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے پولز کو شفٹ کیا جائے۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔سکول کے بچوں کو روڈ کراس کروانے کیلئے روڈ کراسنگ اسسٹنٹ مقرر کرکے محکمہ تعلیم کو لسٹ بھجوائی جائے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژن میں تمام گٹروں کے ڈھکن لگانے، ٹوٹے ڈھکن مرمت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی سانحہ کی صورت میں متعلقہ افسر کیخلاف ایف آئی آر درج کرواں گا۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے خطبات، سکولوں میں صفائی بارے درس دیا جائے۔سول سوسائٹی کے تعاون کے بغیر بیوٹیفکیشن ٹاسک حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ہر شعبہ ہائے زندگی کے فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے تمام اداروں کو 1 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے باہمی ربط بہتر بنا کر پرفارم کریں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، پولیس و انتظامی افسران اور ترقیاتی و میونسپل محکموں کے افسران موجود تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن نے علی الصبح یونین کونسل 17,18 کا دورہ کیااور شہریوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہریوں نے سیوریج، نکاسی آب بارے شکایات کے انبار لگا دیے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے واسا کو سیوریج مسائل کے فوری حل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واسا اپنی پوری استعداد کار سے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرے۔جہاں کوئی منصوبہ شروع کیا جائے، اسکو جلد مکمل کیا جائے۔کمشنر نے سڑکوں، گلیوں میں پیدل چل کر صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے جناح پارک کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں مسائل حل کرنے بارے کوشاں ہیں۔واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میٹروپولیٹن کارپوریشن، پی ایچ اے افسران ہمراہ تھے۔کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیاخوردونوش کی ارزاں نرخوں میں فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کے 130 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس انسداد گرانفروشی کارروائیاں تیز کریں،یوریا،کھاد، فرٹیلائزرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں یوریا کھاد کے 301 سرٹیفائیڈ ڈیلرز رجسٹرڈ، 226 فیئر پرائس شاپس فعال ہیں۔کھاد ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 968 چھاپے، 2مقدمات درج،2افراد گرفتار کئے۔ایک ہفتے میں 3 لاکھ15 سو روپے جرمانہ کیا گیا۔کاشتکاروں کی شکایت کے ازالے کیلئے ڈویژن میں فرٹیلائزر کنٹرول رومز فعال ہیں۔ڈویژن میں غیر قانونی گنا خریداری مراکز کیخلاف254 چھاپے مارے گئے۔ 4ایف آئی آر درج،4 افراد گرفتار،18 مقامات سربمہر،50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔اوپن مارکیٹ میں چینی کی دستیابی بارے1419 چھاپے مارے گئے۔ 114 خلاف ورزیوں پر11 مقدمات درج،7 افراد گرفتار3 لاکھ75ہزار7سو روپے جرمانہ کیا گیا۔28 فلور ملز کو شوکاز نوٹس،2 لاکھ12ہزار2سو76 روپے جرمانہ کیا گیا۔اس ماہ ابتک اشیاخوردونوش کی گرانفروشی کیخلاف 24687 چھاپے مارے گئے۔48 ایف آئی آر درج،142 افراد گرفتار،38لاکھ12 ہزار 8سو روپے جرمانہ کیا۔ڈویژن میں 80-85 روپے فی لیٹر دودھ کی قیمت فکس کی گئی ہے۔ رواں ماہ134 خلاف ورزیوں پر1لاکھ70ہزار5سو روپے جرمانہ کیا گیا۔دودھ کی گرانفروشی پر5 ایف آئی آر،8افراد گرفتار کئے گئے۔ڈویژن میں احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ ڈویژن کی497 یونین کونسلوں میں 10794کریانہ سٹورز کو رجسٹر کیا جاچکا ہے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے۔
ٹاسک