تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے افسر اقدامات کریں، وقاص نذیر

تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے افسر اقدامات کریں، وقاص نذیر

  

 ڈیرہ غازیخان (بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ریجن کے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ساتھ سکیورٹی،لاء اینڈ آرڈر اور کرائم کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے ویڈیو لنک کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ آر پی او محمد وقاص نذیر نے میٹنگ میں ریجن بھرمیں تھانہ کلچر کی تبدیلی،کرائم کنٹرول، لاء اینڈ آرڈر اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیاآر پی اومحمد وقاص نذیر نے ڈی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 پی او ز کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری ترجیح بنیادوں پر کی جائے اور سنگین مقدمات وکرائم برخلاف پراپرٹی و پرسن کے  مقدمات کی تکمیل تفتیش جلد از جلد کرکے چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں تفتیش کی کوالٹی کو بہتر بتاتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات  میرٹ پر یکسو کیے جائیں ایف آئی آرکا بروقت اندراج یقینی بنایا جائے اور ایف ائی آر کے اندراج سے لے کر چا لان تک سپر وائزی افسران تفتیش کی نگرانی کو یقینی بنائیں خصوصاً جرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کی بہتر انٹیروگیشن کی جائے تاکہ اس واردات کے علاوہ دیگر وارداتوں اور ہمراہی ملزمان کا انکشاف ہو سکے آر پی اومحمد وقاص نذیر نے مزیدکہا کہ جھوٹے مدعیان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کی حوصلہ شکنی ہو۔تھانوں  میں تشدد،نجی ٹارچرسیل یا غیر قانونی حراست کو کسی بھی صور ت برداشت نہیں کیا جائے گاتھانہ جات میں ٹاوٹ مافیا اور سود خوروں کے خلاف سپیشل کمپین کے تحت حسب ضابطہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گشت کے نظام کو مزید موئثر بناتے ہوئے زیادہ کرائم  والے علاقہ جات میں دستیاب ریسورسز کا زیادہ  سے زیادہ استعمال کر کے سرچ و سویپ اپریشن کیے جائیں اور دوران چیکنگ ای پولیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے مشتبہ گان کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کے انجن و چیسز نمبر چیک کیے جائیں انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی بر وقت تکمیل کریں اور بیٹ سسٹم کی فعالیت اور بیٹ بکس کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے حادثات کی روک تھام کے لیے اوور سپیڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں عمل لائی جائیں اس کے علاوہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہیں درپیش مسائل میرٹ پر حل کیے جائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -