ملتان،مختلف علاقوں میں وارداتیں،شہری غیرمحفوظ

ملتان،مختلف علاقوں میں وارداتیں،شہری غیرمحفوظ

  

 ملتان (  وقا ئع  نگار  )ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق دو افراد نے دھوکہ دہی سے مزدور سے موٹرسائیکل چھین لیا ہیڈ محمد والا کے رہائشی روف نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ ایم ڈی اے چوک پر روز گار کی تلاش کے لئے موجود تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے اسے کہا کہ اس نے اپنے گھر میں (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

مرمت کا کام کروانا ہے نامعلوم شخص اس کے موٹر سائیکل پر سوار ہوگیا اور اسے حسن آباد گیٹ نمبر ایک پر لے گیا جہاں پر اس کا ایک اور ساتھی آگیا دونوں ملزمان نے مل کر اس سے موٹرسائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئے شالیمار کالونی کے رہائشی معین الدین نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ اپنی بیوی کیہمراہ کار پر سوار ہوکر گھر سے نکلا تو دو مسلح ڈاکوؤ ں نے اسے روک لیا ملزمان نے اس سے تین ہزار روپے اور اس کی بیوی سے موبائل فون چھین لیا صدیق آباد میں اختر سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا کینٹ پولیس کے علاقے سے محمد منان اور جلیل آباد پولیس کے علاقے سے حسنین احمد سے موبائل فون سیٹ چھین لئے گئے سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے سجاد حسین کی کار چوری کر لی گئی چہلیک پولیس کے علاقے سے محمد ارشد کا موٹرسائیکل چھین لیاگیا سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے میں مظہر حسین کے گھر سے ہزاروں روپیمالیت کا سامان چوری کرلیا گیا بوہڑگیٹ پولیس کیعلاقے سے مہربان کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -