میپکو ٹیمیں سرگرم،چھاپے،79بجلی چور وں کی شامت

میپکو ٹیمیں سرگرم،چھاپے،79بجلی چور وں کی شامت

  

ملتان (نیوز   رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) سٹی سب ڈویژن راجن پور کی ٹیم کا 7آبادیوں میں پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا بستیاں 7لاکھ 32 ہزار روپے کی نادہندہ نکلی  79گھروں میں ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

پکڑی گئی۔ بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے پرلاکھوں روپے جرمانہ عائد اور ٹرانسفارمرز اور ایل ٹی لائنیں اتارلی گئیں۔ مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادیں۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ڈیرہ غازی خان سرکل محمد رفیق کنول کی زیر نگرانی ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن راجن پورمحمد یاسرکی سربراہی میں ٹیم نے پولیس کے ہمراہ 7آبادیوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیاگیا۔35گھروں پر مشتمل بستی رشید لاکھا، 15گھروں کی آبادی بستی فرید بخش لنگاہ، 5گھروں پر مشتمل بستی گل شیر حجانہ، 10گھروں کی آبادی بستی امیربخش حجانہ، 8گھروں کی بستی منظور گوپانگ، 16گھروں کی بستی سیف اللہ کہیری اور 7گھروں کی بستی سبحان لنگاہ میں صرف9میٹرز نصب تھے جبکہ 79صارفین ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔ ایس ڈی او محمد یاسر کے مطابق ساتوں بستیوں میں 7لاکھ32ہزارروپے کے نادہندہ صارفین ہیں۔ بڑے پیمانے پر بجلی چوری کرنے پر 6بستیوں کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اور ایک بستی سے ایل ٹی لائن اتارکر قبضہ میں لے لی ہے۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کیاجارہاہے جبکہ مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں بھجوادی گئی ہیں میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 122صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ64ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر25لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد۔8بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔18 جنوری 2022 کو ملتان سرکل میں 3بجلی چوروں کو87500روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 31بجلی چوروں کو568613روپے جرمانہ عائداور5 مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 9صارفین کو 131910روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 4صارفین کو 73930روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 20بجلی چوروں کو390809روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 21صارفین کو359500 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 18صارفین کو 359696 روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر سرکل میں 6 صارفین کو216000روپے جرمانہ عائداورخانیوال سرکل میں 10صارفین کو332745روپے جرمانہ عائد کیا گیاملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)جلال پور پیروالہ سب ڈویژن کی ٹیم پر بجلی چوروں کا تشدد۔ میپکو ٹیم پر فائرنگ کردی۔رسیوں سے باندھ کر محبوس بنالیا۔کارسرکار میں مداخلت، جان سے مارنے، بجلی چوری کرنے اور حبس بے جا میں رکھنے پر مقدمہ درج کروادیاگیا۔ میپکو جلال پور پیروالہ سب ڈویژن کے میٹرانسپکٹر محمد دین کی سربراہی میں میٹرریڈر زفیض علی اور محمد عمران، لائن مین فرسٹ محمد شفیق، اسسٹنٹ لائن مین محمد جاوید پر مشتمل ٹیم نے رات کے اوقات میں چیکنگ کے دوران بستی ماتم گیدڑی جھیل موضع شجاعت پور میں ریاض احمد کو مین ایل ٹی لائن سے تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ بجلی چور ڈائریکٹ تاروں سے سنگل فیز الیکٹرک موٹرلگاکر کھیتوں کو سیراب کررہاتھا۔ ٹیم کی جانب سے تاریں اتارنے پر بجلی چورریاض احمد نے محمد اکبر، محمد اصغر سمیت 10سے12نامعلوم افراد کو بلالیا جنہوں نے آتے ہی آتشی اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی اور میپکو ٹیم کے ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایااوررسیوں سے باندھ کر حبس بے جا میں رکھا۔ اطلاع ملنے پر میپکو کے دیگر اہلکار موقع پر پہنچے اور اہلکاروں کو بازیاب کروایا۔ ایس ڈی او کی درخواست پر تھانہ جلال پور پیروالہ میں مقدمہ درج کروادیاگیاہے۔

شامت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -