توہین مذہب کا مقدمہ،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

توہین مذہب کا مقدمہ،ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  

ملتان (خصو صی  رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس  (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

سیدشہباز علی رضوی نے توہین مزہب کے مقدمہ میی ملوث ڈاکٹر عبدالمصعب کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کرتے ہوئے سیشن کورٹ کے  استرداد کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ملزم کے وکیل سید اطہر شاہ بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو توہین مزہب کے مقدمہ میں ایک سازش کے تحت ملوث کیا گیا ہے۔وہ راسخ لعقیدہ مسلمان ہے۔پولیس نے تفتیش کئے اور اعلی ا فسران سے اجازت کئے بغیر عوامی دباو پر مقدمہ درج کرلیا۔اور وہ قریبا ایک سال سے جیل میں ناکردہ گناہ کی سزا بھگت رہاہے۔فاضل عدالت نے کہا کہ اس کیس کا ٹرائل جاری یے۔اس مرحلہ پر ضمانت پر رہا کرنا مناسب نہ ہے۔

مسترد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -