ٹرک سے نان کسٹم پیڈ سامان برآمد، سمگلرز کیخلاف تحقیقات تیز

ٹرک سے نان کسٹم پیڈ سامان برآمد، سمگلرز کیخلاف تحقیقات تیز

  

 ڈیرہ غازیخان،عالیوالا (بیورو رپورٹ،نامہ نگار) بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک اور ایس ایچ او تھانہ بواٹہ لیاقت عباس لغاری سمگلنگ کے خلاف متحرک ہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بواٹہ میں کمانڈنٹ محمد اکرام ملک کی قیادت میں ایس (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

ایچ او تھانہ بواٹہ لیاقت عباس لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  بلوچستان پنجاب بارڈر ایریا بواٹہ میں بلوچستان پنجاب بین الصوبائی سمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ بلوچستان سے پنجاب آنے والے نان کسٹم پیڈ سامان سے بھرے ٹرک کو بارڈر ملٹری پولیس نے پکڑ کر تھانہ بواٹہ میں بند کردیا ہے۔ کمانڈنٹ محمد اکرام ملک اور ایس ایچ او لیاقت عباس لغاری نے کہا کہ غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سامان کو کوئلہ کے نیچے چھپا کر بلوچستان سے پنجاب لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔  نان کسٹم پیڈ سامان میں غیر ملکی سگریٹ غیر ملکی دودھ غیر ملکی کپڑا ٹائرز چھالیہ گٹکا وغیرہ شامل ہیں۔ جن کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بارڈر ملٹری پولیس اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -