ٹبہ سلطان پور:غیر قانونی ٹاؤن کو بجلی میٹر فراہم کرنے کا انکشاف

ٹبہ سلطان پور:غیر قانونی ٹاؤن کو بجلی میٹر فراہم کرنے کا انکشاف

  

 ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر) غیرقانونی المدینہ ٹاؤن سکینڈل پلاٹس خریداروں کیساتھ ایک اور دھوکہ واپڈا اہلکاروں کوپچاس ہزارروپے دیکر غیر قانونی طورپربجلی کے دومیٹرلگوائے گئے ایک میٹر منقطع دوسرے کیساتھ بجلی کی فراہمی کسی بھی وقت منقطع کیاجاسکتاہے(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 تاثرین حافظ حبیب الرحمن،اکرم شہزاد، ماسٹر مرتضی، طاہر سلیم، کوثرپروین، شیرعلی، محمدشکیل، سرورانجم،چوہدری ارشادودیگرنے بتایاکہ غیرقانونی المدینہ ٹاؤن چک میتلا158ڈبلیوبی کے مالکان نے پلاٹس خریداروں کو بجلی شوکرنے کے لیے واپڈاٹبہ سلطانپورکے سابق ایس ڈی او سے میل ملاپ کرکے مبینہ طورپررشوت کے عوض غیرقانونی دو میٹرکنکشن لگوائے اور پلاٹس خریداروں کو بجلی کی فراہمی کی اورکچھ ماہ بعد عوامی شکایات پرواپڈاوہاڑی کی ٹیم نے دونوں میٹرکنکشن منقطع کردیے پھرپلاٹس خریداروں کے زورپرغیرقانونی المدینہ ٹاؤن کے مالکان نے سیاسی سفارش پرایک میٹرکنکشن بحال کروادیاجس کوکسی بھی وقت منقطع کیاجاسکتاہے غیرقانونی المدینہ ٹاؤن کے پلاٹس خریداروں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکرغیرقانونی المدینہ ٹاؤن کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -