کوٹ ادو:حادثے میں زخمی لڑکی پراسرا ر طور پر اغواء، کارروائی شروع

 کوٹ ادو:حادثے میں زخمی لڑکی پراسرا ر طور پر اغواء، کارروائی شروع

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی موضع جھنڈیرریجہ کے رہائشی محمد دلاورسابقی کی بیوی 22سالہ نگینہ بی بی گزشتہ سے پیوستہ روز کاشف باد میں اپنے چھوٹے بچوں کو سکول سے لے کرآرہی تھی کہ  دربار شیخ محمود کے قریب عقب سے آنے والی کار نے زور در ٹکر ماردی(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 جس کے نتیجہ میں نگینہ بی بی کی ٹانگ زخمی ہوگئی،نامعلوم کارڈرائیور زخمی لڑکی کوزخمی حالت میں کار میں ڈال کر فرارہوگیا جبکہ چھوٹے بچے خوف کے مارے بھاگ گئے،2دن سیوالدین تمام تمام سرکاری ونجی ہسپتالوں میں پتہ کرتے رہے مگر زخمی لڑکی کا سراغ نہ مل سکا،لڑکی کے اغوا پر والدین غم سے نڈھال ہیں،مغویہ لڑکی کے والد شہباز احمد  نیتھانہ سنانواں میں بچی کی بازیابی کی درخواست دی،پولیس سنانواں نے مغویہ نگینہ بی بی کے والد شہباز احمد کی مدعیت میں نا معلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -