جہانیاں،منشیات فروش سے شراب برآمد، پولیس کارروائی شروع
جہانیاں (نمائندہ خصوصی)تھانہ جہانیاں پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کاروائی بڑی سپلائی ناکام بنا دی۔تھانہ جہانیاں پولیس کی فیصل ٹان کے قریب ناکہ بندی۔دوران ناکہ بندی پولیس کی جانب سے ایک کار روکی گئی جس کی تلاشی کے نتیجے میں کار سے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
شراب کی 241 بوتلیں اور ریوالور 32 بور برآمد ہوئی۔شراب فروش ملک محمد حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔شراب فروش سے شراب کی بوتلیں،ریوالور 32 بور سمیت کار بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔گرفتار ہونے والا شخص بدنام زمانہ شراب فروش ملک حسین متعدد شراب کے مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہیں۔پولیس نے شراب فروش محمد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او مرزا حسنین بشیر کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشریکا ناسور ہیں،بلاامتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
شروع