بجلی بلوں میں ایف پی اے،کسان آج دھرنے کیلئے تیار

بجلی بلوں میں ایف پی اے،کسان آج دھرنے کیلئے تیار

  

  کرم پور(نمائندہ پاکستان)  کسان اتحاد ضلع وہاڑی سمیت پورے پنجاب میں جگہ جگہ دھرنا دیں گے۔ بجلی بلوں پر FPAاور سیڈ پر جنرل ٹیکس ختم کیا جائے۔20جنوری کو کسان اتحاد میلسی میں کہڑو ر پکا روڈ پھاٹک،کرم پور میں ہاشمی چوک لڈن روڈ، وہاڑی میں واپڈا دفتر کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے کسانوں کو بجلی  بلوں میں ایف پی اے کیو ٹی آر کی مد میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف کسان اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

چوہدری محمد افتخار ایڈووکیٹ، ضلعی صدر مہر محمد اکمل، مہر عبدلعزیز،چوہدری محمد رمیض اور دیگر کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مہنگائی اور غربت کی دلدل میں پھنسے کسانوں پر واپڈا کی جانب سے ایف پی اے اور کیو ٹی آر کی شکل میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز کسی صورت قابل قبول نہیں کسان صرف وہ رننگ بل ادا کریں گے جس میں فی یونٹ 5روپے 35 پیسے چارج کیا جائے گا آج سے ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاجاً پورے جنوبی پنجاب کے کسان بجلی بلوں کا بائیکاٹ کریں گے کوئی کسان ٹیوب ویل کے بجلی بل ادا نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی افسر کو کنکنش یا میٹر کاٹنے کی اجازت دی جائے گی کسی نے زبردستی کنکشن کاٹنے پر ڈنڈوں سے مرمت کی جائے گی کیونکہ کسانوں نے پھینکے گئے ڈندے دوبارہ اٹھالینے کا فیصلہ کرلیا ہے  خوراک کی قلت پیدا ہونے پر حکومت کی آنکھیں کھلیں گیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کسانوں سے کیا گیا ایک وعدہ بھی پورا نہین کیا ارکان اسمبلی نے بھی ہماری آواز نہیں اٹھائی  کسان اتحاد کے ضلعی آفس میں سینکڑوں کسانوں کا  واپڈا حکام کی من مرضیوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -