مین ہولز سے ڈھکن چوری کرنے پر سخت ایکشن کا فیصلہ

مین ہولز سے ڈھکن چوری کرنے پر سخت ایکشن کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور،ڈیرہ غازیخان،مظفرگڑھ، لیاقت پور(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والوں کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہوں گے اور چوری کا سامان خریدنے والوں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
کے خلاف سخت کارروائی کے  احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے 31 جنوری تک جمعبندی مکمل نہ کرنے والے ریونیو افسران معطل کرنے اور ایک ہفتہ کے اندر گم شدہ پرت سرکار تلاش نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژن کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی طرف سے جاری گائیڈ لائن پر عملدرآمد کیلئے ٹائم لائن دی گئیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ دودھ اور اشیا خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے کاروباری مراکز سربمہر کردئیے جائیں۔سامان اور مشینری ضبط کی جائے۔ڈیرہ غازی خان میں ایک،مظفر گڑھ میں 9 اور لیہ اضلاع میں آٹھ مقامات پر جعلی اور کیمیکل ملا دودھ کی رپورٹس ملی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈویژن میں باقاعدگی سے موئثر کارروائی کرے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شہر میں فراہم کئے جانے والے دودھ کو چیک کیا جائے۔پنجاب گیمز میں نمایاں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعد سرکاری اداروں کو صفائی،سیوریج اور میونسپل سروسز کی بہتری کی ذمہ داری دی گئی ہے،متعلقہ ادارے فعال کردار ادا کریں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ صفائی کمیٹی میں عوامی نمائندے شامل کئے جائیں۔ بند سٹریٹ لائٹس فنکشنل، پارکس بہتر کئے جائیں۔سرکاری عمارتوں کو رنگ و روغن کرنے کے ساتھ تجاوزات کے خلاف موئثر مہم چلائی جائے۔اجلاس میں دیگر معاملات پر ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنرز ذیشان جاوید، سید موسی رضا، عدنان محمود اعوان،محمد شہباز حسین،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور، پنجاب فوڈ اتھارٹی،سپورٹس،چیف آفیسررز اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی طرف سے صنعتوں کے فروغ کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے کئی سال سے زیر التوا کیسز کی سماعت کرتے ہوئے 75 پٹرول پمپس کے قیام کی مشروط اجازت دے دی۔ڈویژنل انوائرنمنٹل اپروول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحولیات کو خود رابطہ کرکے دیگر کیسز کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے احکامات بھی جاری کردئیے.کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں صنعتوں کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا۔غیر قانونی مالی مفاد کیلئے کسی بھی محکمہ کی طرف سے تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔روایتی خط و کتابت کی بجائے درخواست گزاروں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کاغذات مکمل کرلئے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ پولٹری شیڈ کے قیام کیلئے درخواستوں کی وصولی کے وقت ضروری جانچ پڑتال کی جائے کہ پانچ سو میٹر کی حدود میں کم سے کم 20 گھر کی آبادی،سکول،کالج،صحت مرکز نہ ہو تاکہ پولٹری کنٹرول شیڈ کے مضر اثرات انسانی صحت پر نہ پڑیں،21 قواعدو ضوابط پر عملد کرایا جائے۔کمشنرنے کہا کہ متعلقہ محکموں سے این او سی حاصل کئے بغیر پولٹری شیڈ،پٹرول پمپس،سیلولر کمپنیوں کے ٹاور،وئیر ہاؤسز اور دیگر صنعتیں فنکشنل کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت موئثر کارروائی کی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق بخاری،ڈی بی اے شہزاد قدیر،ڈاکٹر آصف اسحاق اور دیگر اراکین موجود تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن و چیئرمین لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کو بہترین ادارہ بنانے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے۔کورونا تعطیلات کے بعد نکالے گئے بچوں کو ادارہ میں واپس لانے اور سابقہ واجبات معاف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایک بچی کی شادی پر میرج گرانٹ دینے کے ساتھ دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء کو مالی امداد دی جائے گی۔اساتذہ اور ملازمین کے پے سکیل ریوائز کردئیے گئے۔اجلاس میں 300 طلباء و طالبات کو ادارہ سے نکالنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ بچوں کے والدین سے رابطہ کرکے ان بچوں کو واپس ادارہ میں داخل کیا جائے اور کورونا کے ایام کے سابقہ واجبات معاف کردئیے جائیں۔ادارہ میں سیکشن ہیڈ کو ایک ہزار روپے الاؤنس دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوران سروس وفات پانے والے سپیشل پے سکیل  پانچ تک کے ملازمین کے ورثاء کو پچاس ہزار اور چھ سے آٹھ سکیل پر ایک لاکھ روپے ڈیتھ گرانٹ دی جائے گی۔اساتذہ کی ایک بچی کی شادی پر 25 ہزار اور دیگر ملازمین کی بچی کی شادی پر 15 ہزار روپے میرج گرانٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ادارہ کو بہترین بنانے کیلئے پرانے کمپیوٹر نیلام کرکے نئے کمپیوٹر،ملٹی میڈیا پروجیکٹ اور دیگر آلات خریدنے کی منظوری دے دی گئی کمشنرنے پرچیز اور آکشن کمیٹی تشکیل دے دی۔پرنسپل ادارہ میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر، چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،سلیم کوثر،سلیم خان،پروفیسر صادق حسین اور دیگر اراکین موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لیاقت پور سرمد علی بھاگت اور چیف آفیسر مسرت عباس کی ہدائت پر شہر بھر میں کھلے گٹروں پر ڈھکن رکھوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے محی الدین میونسپل آفیسر محمد وقاص سب انجینئر کے ہمراہ کام کی نگرانی کر رہے ہیں،                                   
فیصلہ