جہانیاں،جگہ جگہ کھلے مین ہولز حادثات کا خدشہ، شہریوں میں تشویش

جہانیاں،جگہ جگہ کھلے مین ہولز حادثات کا خدشہ، شہریوں میں تشویش

  

جہانیاں (نمائندہ خصوصی) میونسپل کمیٹی جہانیاں کی غفلت کے باعث شہر میں کھلے مین ہولز حادثات کا سبب بنانے لگے۔مختلف مقامات نیوکالونی جلال آباد(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

،ہاوسنگ سکیم،جا معہ مسجد علی المرتضی سے ملحقہ پارک کے کونے پر اور کچہری کے قریب مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں جبکہ جلال آباد،3 مر لہ سکیم،نیو کالونی فرید آباد میں متعدد مین ہولز کے ڈھکن اور مین ہول ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں معتدد بار شکایات کیں مگر عمل درآمد نہ ہو سکا شہریوں فرحان ظفر،ریحان ظفر،محمد نعمان،محمد شہباز،راشد،محمد افضل،محمد جاوید،محمد حسین،محمد علی،عمران علی،مشتاق احمد اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں،ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -