پولیس گردی،ضمانت پر رہا ہونیوالے افراد پھر گرفتار

پولیس گردی،ضمانت پر رہا ہونیوالے افراد پھر گرفتار

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)تھانہ احمد پور پولیس گردی، عبوری ضمانتوں پر رہا ملزمان کو تھانے کٹھ پر بلا کر گرفتار کر لیا تین دن دو راتیں نامعلوم جگہوں پر غیر قانونی حراست میں لیئیرکھا گزشتہ روز عدالت میں پیش نہ کیا جس پر معزز جج نے پیشی سے غیر حاضری پر ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں متاثرین محمد اکبر وغیرہ نے ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاج کرتے (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

ہوئے کہا کہ ملزمان غلام حسین اور نذر محمد دونو سگے بھائی ہیں ان کے مخالفین صابر وغیرہ نے قتل کے مقدمہ میں صرف مخالفت کی وجہ سے پھنسا رکھا ہے جبکہ پولیس نے آلہ قتل کی برآمدگی سمیت ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر جیل بھجوا دیا ہے مدعی مقدمہ نے صابر کے کہنے پر قاتل کے ضعیف والد، دو حقیقی چھوٹے بھائیوں اور تین ماموں کو نامزد کرادیا ملزمان نے انصاف کیلئے عدالت سے عبوری ضمانتیں حاصل کر رکھی تھیں اور شامل تفتیش ہونے کیلئے تھانے میں ہر وقت حاضر رھتے تھے لیکن اے ایس پی سرکل بھونگ سلیم شاہ، ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ جام احسان الہی اور تفتیشی آفیسر عبدالحمید نے مقامی سیاستدانوں کے دبا اور صابر کے کہنے پر عدالتی ضمانتوں پر موجود ملزمان کو تین روز تک غیر قانونی حراست میں رکھا جسکی وجہ سے ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے تو عدالت نے ضمانتیں خارج کر دیں حالانکہ پولیس نے اقبالی بیان اور آلا قتل سمیت قاتل ملزم نے کو گرفتار کر کے جیل بھی بھجوا رکھا ہے متاثرین نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، آئی جی طنجا، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا ایس پی انوسٹی گیشن دوست محمد سے واقعہ کی انکوائری اور غیر قانونی اقدام کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -