شیخ عمر دین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، فخرامام

شیخ عمر دین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، فخرامام

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر نیشنل فوڈسکیورٹی اینڈریسرچ سیدفخرامام،سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شیخ عمردین جرات مند اوردلیر انسان تھے انہوں نے ساری زندگی اپنی اخبارفروش برادری کے حقوق کی جدوجہد میں گزاری کبھی بھی اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دی ہمیشہ اپنے اخبارفروشوں کی جنگ لڑی انہوں نے کہا کہ شیخ عمردین کی شخصیت اپنی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 ذات میں انجمن تھے انکی وفات سے پیداہونے والاخلاکبھی پرنہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ترقیاتی گروپ ملتان کے چیئرمین ملک محمد یوسف کی رہائش گاہ پر محسن اخبارفروش برادری آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے مرکزی رہنما شیخ عمردین کی چوتھی برسی کے موقع پرانکے بلندی درجات کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب کی صدارت درگاہ حضرت چادروالی سرکارؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیرسیدعلی حسین شاہ نے کی جبکہ آستانہ عالیہ فریدیہ ممتازآبادکے سجادہ نشین پیرنویدفریدچشتی،سابق ممبرقومی اسمبلی شیخ طارق رشید،مسلم لیگی رہنما ملک انورعلی،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ طاہرقریشی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ایوب بزدار ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے تقریب کی نقابت مرکزی انجمن شان محمدی کے صدر شیخ عبدالحمید قادری نے کی جبکہ معروف نعت خواں ملک عمران یوسف،مطاہرقادری،حافظ عبدالرحمن یوسف،عاصم گولڑوی،محمدراشد،میجرحسن تاج نے بارگاہ رسالت ماب میں ہدیہ نعت جبکہ معروف عالم دین پروفیسر غلام مصطفی انصاری،الحاج مختیارراٹھورنے خطاب کیا تقریب میں صوبائی ممبرامن کمیٹی الحاج خاورشفقت بھٹہ،سابق ایم پی اے بابو نفیس احمدانصاری،آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے معاون خصوصی سیکرٹری جنرل شیخ صلاح الدین،پیرافضل فریدی،علامہ سعیداختر،ممبرفیڈریشن پاکستان ملک عرفان اتیرا،صدراخبارفروش یونین ملتان ملک اے ڈی بھیں،سرپرست اعلی اخبارفروش یونین ملک اجمل،سابق صدراخبارفروش یونین نوازاتیرا،سابق جنرل سیکرٹری احمدمختارملک،حاجی الطاف بلوچ،حافظ ظفرقریشی،پروفیسرعبدالماجدوٹو،تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما راؤعارف رضوی،رانا ندیم ایڈووکیٹ،شیخ اسدطاہررشید،ناصرقریشی،ایم سلیم درباری،مسلم لیگ فنگشنل کے رہنمااشرف قریشی،سلیم چھیمہ،سلسلہ انصاریہ کے سربراہ ضیاء انصاری،ملک شاہدیوسف،آستانہ عالیہ وارثیہ کے سجادہ نشین فیصل وارثی،سیدمحمدعلی رضوی،اقبال عادل قادری،نوازبھٹی،شفقت طلال تاشفین،منیرروحانی،عامراقبال،ملک اصغر،انیس عباسی،جنرل سیکرٹری پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہسپتال ملتان شیخ بلال قریشی،کلیم قریشی،ذیشان علی،ملک شاکرعلی،حسن چینی،سابق چیئرمین یوتھ ملک رضوان علی،ممتاز ماہرتعلیم رانا اسلم ساغر،الطاف ٹافی،ڈاکٹرنعیم،انجینئر سخاوت حسین،تحریک انصاف کے رہنما ملک تنویر اتیرا،جہانگیرترین،محب صدیقی،ملک سلیم،ملک یونس،سعیداللہ شیخ،ارشد قادری،ناصرقریشی،ایپکا پاکستان کے مرکزی رہنما انیس احمد عباسی،شیخ طارق عمر،شیخ زاہد عمر،جمیل نقشبندی سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی درگاہ حضرت چادروالی سرکارؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیرسیدعلی حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عمردین سچے رسولؐ اورغریب پرورانسان تھے دکھی انسانیت کی خدمت انکی زندگی کا مشن اور مقصدتھا مخلوق خداسے محبت کرنے والے اللہ اور اسکے رسولؐ کے محبوب بن جاتے ہیں مقررین نے شیخ عمردین کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا آخرمیں تقریب کے میزبان سوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمد یوسف،آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے معاون خصوصی سیکرٹری جنرل شیخ صلاح الدین نے معززمہمانوں کا شکریہ اداکیا درگاہ حضرت سیدنا چادروالی سرکارؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیرسیدعلی حسین شاہ نے شیخ عمردین کے بلندی درجات اور قومی سلامتی و ملکی ترقی کے لیے خصوصی دعاکروائی اورلنگرتقسیم کیاگیا۔

فخرامام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -