فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم،مضر صحت خوراک کی تیاری پر جرمانے

فوڈ اتھارٹی ٹیمیں سرگرم،مضر صحت خوراک کی تیاری پر جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (سپیشل رپورٹر)  ملتان میں مظفرگڑھ روڈ اور اڈہ بلی والا میں 2 پاپڑ فیکٹریوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ پاپڑ کی تیاری کیلیے غیر معیاری محلول استعمال کرنے پر سنیکس یونٹ کو 40 ہزار روبے جرمانہ کردیا گیا۔ پاپڑ کھار، نوشادر اور دیگر ممنوعہ اجزا سے ہزاروں لٹر مضر صحت محلول تیار کیا گیا تھا۔ مضر صحت محلول سے ہزاروں کلو گرام پاپڑ تیار کیے جانے تھے۔ (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
خوراک کی تیاری میں کھلے اور ناقابل سراغ اجزا کے استعمال پر اڈہ بلی والا میں پاپڑ فیکٹری کو 30 جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیلے کیمیکل ڈرموں میں سٹور کیا گیا 350 لٹر محلول موقع پر تلف کردیا گیا۔ پاپڑ فیکٹریوں کو حشرات کی روک تھام اور صاف پانی کی فراہمی کیلیے کوئی انتظامات نہ کیے گئے۔ مزید ملتان میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز کو خوراک کی تیاری میں کھلے اجزا امونیا اور ٹاٹری کی ملاوٹ کرنے پر 39,000 روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ اس کے علاوہ ملتان میں 3 ملک شاپس کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 30 ہزار اور گٹکا فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح خانیوال میں ریسٹورنٹ کو کھانوں کی تیاری میں رینسڈ آئل استعمال کرنے پر 10 ہزار اور وہاڑی میں 2 بیکریوں کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی موجودگی، حشرات کی بہتات اور آلودہ مشینری کے استعمال پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
جرمانے