نشترہسپتال، سامان خریداری میں خوردبرد،انکوائری شروع

نشترہسپتال، سامان خریداری میں خوردبرد،انکوائری شروع

  

 ملتان (  وقا ئع  نگار)نشتر ہسپتال میں کرونا کے دوران سامان و ادویات خریداری میں خرد برد کا معاملہ۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے باقاعدہ انکوائری شروع کردی  ہے۔جبکہ دوسری جانب نشتر ہسپتال کے(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 سابق ایم ایس طلبی کے باوجود انکوائری افسر کے سامنے پیش نا ہوئے۔جس پر وہ بھڑک اٹھے۔انہوں نے دوبارہ طلب کرلیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال میں کووڈ 19 کی سامان و ادویات کی خریداری میں خرد برد کی شکایت موصول ہوئی۔تو جس پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے باقاعدہ انکوائری شروع کردی ہے۔اس حوالے سے لاہور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ویجیلینس نے انکوائری شروع کردی ہے۔گزشتہ روز اینٹی کرپشن لاہور نے سابق ایم یا نشتر ہسپتال ڈاکٹر شاہد بخاری کو بسلسلہ انکوائری طلب کیا ہوا تھا۔مگر وہ طلبی کے باوجود انکوائری افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔جس پر اینٹی کرپشن حکام بھڑک اٹھے۔انہوں نے ڈاکٹر شاہد بخاری کو دوبارہ انکوائری کے لئے طلب کرلیا ہے _

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -