عوامی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر منافقت کی سیاست ہمارے مزاج میں نہیں ہے، سعید منیس،آصف سعید

عوامی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر منافقت کی سیاست ہمارے مزاج میں نہیں ہے، سعید ...

  

 ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر) سابق ایم این اے وقائدمنیس گروپ (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

سعیداحمدخان منیس نے کہاہے کہ منافقت کی سیاست کے عادی نہیں ہمیشہ عوامی خدمات کی سیاست کوعبادت سمجھ کرفروغ دیاہے ہم پہلے بھی اپنے حلقہ کی عوام کے لیے حاضر تھے اور آ ج بھی حاضرہیں اور زندگی بخیرتوحاضررہینگے سابق صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے کہاکہ خداگواہ ہے کہ حلقہ پی پی235تحصیل میلسی کی خوشحالی کے لیے ہمیشہ بڑھ چڑھ کرکرداراداکیے ہیں اور سب کوایک ساتھ لیکرچلے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی پیاری عوام سے کوئی بھی گلہ نہیں کیونکہ ہم ہردورمیں اپنے دوست احباب کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پرمنیس گروپ کے سرگرم رہنما ملک افتخاررسول آ ہیر نے کہا کہ منیس گروپ کادوراقتداردراصل حلقہ پی پی 235تحصیل میلسی کااقتدارتھاکیونکہ سابق دورمیں بڑے بڑے منصوبہ جات پایاتکمیل پہنچنے کے ساتھ بے لوث لیڈرشپ ملی تھی جس میں ہرایک کوبرابری کاحق دیاگیا تھا اورمنیس گروپ کے قائدین سعیداحمدخان منیس اور آ صف سعیدمنیس نے ہمیشہ حلقہ کی عوام سے بے لوث محبت کاثبوت دیاہے انہوں نے مزید کہا کہ انشائاللہ آ ئند ہ دور حکومت منیس گروپ کاہوگااس موقع پرخرم خان پٹھان،اصف خان سندھڑ،مزمل خان پٹھان اورمنیس گروپ کیدیگر ووٹرزسپورٹرزبھی موجودتھے

سعید منیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -