آر پی او ملتان کا تھانہ کینٹ کا دورہ  فرنٹ ڈیسک کا معائنہ، ملاقاتیں 

آر پی او ملتان کا تھانہ کینٹ کا دورہ  فرنٹ ڈیسک کا معائنہ، ملاقاتیں 

  

ملتان (وقا ئع  نگار) ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے گزشتہ روز تھانہ کینٹ کا  دورہ کیا  آر پی او نے تھانہ کی عمارت،صفائی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا ڈی ایس پی کینٹ محمد سلیم اور ایس ایچ او کینٹ اختر اسلام  کی بروقت دفتر نہ پہنچنے پر سرزنش کی آر پی او ملتان نے (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

ہدایت کی کہ  افسران بروقت اپنے دفاتر میں حاضر ہوں۔ آر پی او ملتان نے سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی تھانے آ نے والے سائلین سے شائستہ رویہ اختیار کریں۔ انہوں نے تھانے کی حوالات کا معائنہ کیا  اورگرفتار ملزموں سے گفتگو کیملتان ()ٹریفک ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے مختلف تعلیمی اور کمرشل اداروں میں روڈ سیفٹی سے متعلق پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں مقامی میڈیسن کمپنی کے دفتر میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انچارج ایجوکیشن یونٹ سہیل احمد انسپکٹرنے کمپنی کے سٹاف اور ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اقدامات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ شرکا کو لین لائن ڈسپلن، ہیلمٹ / سیٹ بیلٹ کی افادیت اور تیز رفتاری و اوولوڈنگ کے نقصانات بارے آگاہ کیا گیا اور شرکا میں مختلف آگاہی پیغامات پر مشتمل پمفلٹس اور بروشرز بھی تقسیم کییگئے۔

ملاقاتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -