ایم پی اے مسز شاہدہ احمد کا صنعت زار کا دورہ،ملاقاتیں 

ایم پی اے مسز شاہدہ احمد کا صنعت زار کا دورہ،ملاقاتیں 

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی اور صنعت زار ایڈوائزر ی کمیٹی کی (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

چیئرپرسن مسزشاہدہ احمد نے صنعت زار کے آفس کا اچانک وزٹ کیا۔ دفتر کے احاطہ میں چپس اور سموسے کی ریڑھی دیکھ کر سخت برہمی کااظہار اور سٹاف کو ڈانٹتے ہوئے کہاکہ یہ صنعت زار ہے کوئی فوڈ سٹریٹ نہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز  کا بھی وزٹ کیا  اور حاضری رجسٹرز چیک کیے اور حاضری کم ہونے پر بھی سخت برہمی کااظہا رکیا۔اس موقع پر صنعت زار کے منیجر نعیم احمد بھی پہنچ گئے۔مسزشاہدہ احمد نے ان کو بھی ہدایت دی کہ نظام کو بہترکیاجائے اور دیگرامور اور ادارہ کی ورکنگ طالبات و سٹاف کی حاضری کویقینی بنانے کے لیے عملی اقدام کیے جائیں۔انہوں نے تمام امور کا جائزہ لینے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی کاہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

مسز شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -