پولیس چھاپہ، ٹرانسفارمر چور گروہ گرفتار، ڈیل کے بعد باعزت رہائی

 پولیس چھاپہ، ٹرانسفارمر چور گروہ گرفتار، ڈیل کے بعد باعزت رہائی

  

 ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کے ایس ایچ او مہر محمد ریاض سیال نیدرجنوں پولیس اہلکاروں (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

کے ساتھ 4پولیس کی گاڑیوں میں سوار ہوکر رات کے وقت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بین الضلاعی بجلی کے ٹرانسفارمر چوری کرنے والے گروہ کے افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا زرائع کے مطابق گرفتار افرادٹرانسفارمر چوری کرنے کے دوران زخمی ہوئے تھے بعد میں مخصوص ٹاوٹوں کیذریعے مک مکا کرکے خاص منظور نظر ٹرانسفارمر چور کے گروہ کے افراد کو بھاری رشوت لیکر مبینہ طور پر چھوڑ دیا مزید گرفتار ہونے والے افراد کو چھوڑنے کے لیے ڈیل جاری ہے  زرائع کے مطابق پولیس نے کاروائی کے دوران چوری شدہ ٹرانسفارمر کے بھاری مقدار میں سامان بھی برآمد کیا ہے جب اس سلسلہ میں موقف لینے کے لیے ایس ایچ او مہر محمد ریاض سیال سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے بات کرنے سیانکار کرتے ہوئے فون پر بدتمیزی کرتے ہوئے اپنا فون بند کردیا علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد نے آر پی او ملتان سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مبینہ طور پر بین الضلاعی ٹرانسفارمر چور گروہ کے پکڑے گئے افراد کو رشوت لیکر چھوڑنے پر متعلقہ ایس ایچ  او مہر محمد ریاض سیال کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -