میٹرو پولیٹن بہاولپور، ریڑھی بانوں سے ماہانہ لاکھوں روپے وصولی کا انکشاف
بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن عملہ کاریڑھی بانوں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)
لینے کاانکشاف ہوا ہے بھتہ نہ دینے والوں کی ریڑھیاں سامان سمیت اٹھانامعمول بنالیا تفصیل کے مطابق متاثرہ ریڑھی بانوں نے نام راز میں رکھنے پر میڈیا کوبتایاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپورمیں تعینات اہلکارعدنان قریشی، عباس بھٹہ، محمداقبال نے ہمیں بلیک میل کرکے مبینہ طورپربھتہ وصولی کاسلسلہ جاری کررکھاہے یہ لوگ ماہانہ فی ریڑھی تین ہزار روپے وصول کرتے ہیں اگرہم ان کوبھتہ نہ دیں تویہ ٹریکٹرٹرالی لے کرآجاتے ہیں اورہماری ریڑھیاں سامان سمیت اٹھاکرلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہماراہزاروں مالیت کاسامان بھی ضائع ہوجاتاہے نقصان کے ڈر سے ہم انہیں بھتہ دینے پرمجبورہیں یہ بھی معلوم ہواہے کہ یہ اہلکارروزانہ کی بنیادوں پر ان ریڑھی والوں سے فروٹ سبزی اوردیگراشیا اپنے افسران کے گھروں میں بھی پہنچاتے ہیں ریڑھی بانوں کامزیدکہناتھاکہ ہم اپنے بچوں کاپیٹ کاٹ کرانہیں بھتہ دینے پرمجبورہیں شہربھرمیں ہزاروں ریڑھیاں ہیں جن سے یہ لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ وصول کرتے ہیں متاثرین نے کمشنر بہاولپورڈپٹی کمشنر بہاولپورسے ان بھتہ خوراہلکاروں کیخلاف فوری سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے۔
انکشاف