جعلی،بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر آپریشن کا فیصلہ

جعلی،بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر آپریشن کا فیصلہ

  

 ملتان (وقا ئع  نگار) ضلعی انتظامیہ نے  جعلی اور بغیر لائسنس ادویات کی خرید و فروخت کیخلاف کریک ڈاون (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

کا فیصلہ کرلیا جبکہ محکمہ صحت کو میڈیکل سٹورز اور کمپنی سٹوروں کی چیکنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی سی ملتان کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 سے زائد میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی کی منظوری دی گئی۔اور ادویات ساز کمپنیوں کو بھی اپنا میکنزم بہتر کرنے کی وارننگ جاری کی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ادویات اور ویکسین کی مکمل ایس او پیز کے ساتھ فروخت یقینی بنائی جائے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر اتائیوں کے خلاف کارروائی میں ضلع ملتان نے صوبے بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر میڈیکل سٹورز اور گوادم فوری سیل کئے جائیں۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -