ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم مزید سرد

ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم مزید سرد

  

 ملتان،چوک سرور شہید، کوٹ ادو(سپیشل  رپورٹر،نمائندہ پاکستان،تحصیل رپورٹر  )ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز بادل چھائے رہنے کے ساتھ ساتھ سہ پہر اور رات کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی بھی پیشگوئی جاری کی ہے اس ضمن میں ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی جبکہ صبح کے اوقات میں دھند کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 موسمیات نے آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔جس کے باعث سردی کی شدت میں مزیداضافہ ہونے کا امکان ہے۔کوٹ ادووگردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،بارش سے بجلی ٹیلی فون کا نظام بھی معطل ہوگیا شہر سمیت دیہاتوں میں کئی گھنٹے تک بجلی بند رہی،دوسری طرف بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا اور لوگ گھروں میں دبکے رہے،شدید سردی اور بارش کی وجہ سے سوئی گیس کا پریشر بھی انتہائی کم ہو گیا جس کی وجہ سے شہری سردی سے ٹھٹھر نے پر مجبور ہوگئے،بارش کا سلسلہ رات گئے جاری رہا چوک سرورشہید میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے شہر بھر میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ گلیوں محلوں اور سڑکوں پر کیچڑ ہی کیچڑ نظر آیا، ابر رحمت سے کاشتکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، کھاد نہ ملنے سے پریشان کسانوں نے بارش کو اللہ تبارک تعالیٰ کی بڑی رحمت قرار دیااور گندم کی فصل کے لئے اس مفید قراردیا، بار ش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، بازاروں میں بھی گاہکو ں کا رش کم رہا اور لوگ گھروں میں لحافوں میں دبکے بیٹھے رہے۔

ممکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -