عوام نااہلوں کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہوجائے، جمشید دستی

عوام نااہلوں کو گھر بھیجنے کیلئے تیار ہوجائے، جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ نااہل حکمران بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لئے الگ صوبے کے قیام کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں اسی لئے اب بھی وقت ہے کہ عوام کھوٹے کھرے کی پہچان کرے اور بلدیاتی و عام انتخابات میں مڈل کلاس طبقہ کو ایوانوں میں لائے آٹا، چینی، گھی، کھاد چوروں سے آئندہ بھی خیر کی کوئی توقع نہیں پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے پارٹی اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)
 نے بستی مہاراں میں معروف سیاسی سماجی شخصیت سردار خضرخان بک کی رہائش گاہ پر معروف سیاسی رہنماں سردار خضرخان بک،سردار کالوخان بک،سردار ریاض حسین بک،سردار منظور خان بک،سردار صابر خان بک کا برادری سمیت مہر ارشاد سیال گروپ کو چھوڑکر عوامی راج پارٹی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر کیا اس موقع پر عوامی راج پارٹی یوتھ ونگ ذیشان نور،اظفر علی سمرا، رجب دستی،زمان،نعمان دستی،عمران شاہ و دیگربھی موجود تھے اس موقع پر سردار خضرخان بک اور دیگر رہنماں نے قائد جمشید احمد دستی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان عوامی راج پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کا اعلان کیا اور کہا کہ جمشید احمد دستی مزدور رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ غریب مزدور، کسان،یوتھ،خواتین، طلبہ،تاجر، وکلا سمیت تمام شعبہ ہائے سے وابستہ عوام کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کی اور آج بھی وہ عوام کے حقوق کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان کا بازو بن کر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے جبکہ جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، یوٹیلیٹی بلز، اشیائے ضروریہ، پٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب قوم کو خودکشیوں پر مجبور کر کے رکھ دیا ہے آئے روز منی بجٹ میں غریب عوام پر مہنگائی کے خودکش بم گرائے جارہے ہیں یہاں تک کہ کسان جیسا طبقہ بھی آج معاشی بدحالی کا شکار ہے زراعت کش پالیسیوں نے کسان کو سڑکوں پر لاکھڑا کیا ہے اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو گی میں تمام شعبہ ہائے سے وابستہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مفاد پرست جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں سے جان چھڑا ئیں اور اپنے طبقہ سے تعلق رکھنے والے شرفا کو ایوانوں میں لائیں جو ان کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی سمیت دیگر بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لئے الگ صوبے کا شوشہ چھوڑ رہی ہے اور اپوزیشن الگ صوبے کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے اسی لئے عوام کو چاہیئے کہ وہ ایسے نااہل سیاستدانوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جان چھڑانے کے لئے سنجیدگی اختیار کریں اور مڈل کلاس طبقہ سے پڑھے لکھے، باصلاحیت لوگوں کو ایوانوں میں لائیں تو تب ہی ان کے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔ 
دستی