جرمن سیاح ملتانی سوہن حلوے کا دیوانہ،مقامی ثقافت کی تعریف

جرمن سیاح ملتانی سوہن حلوے کا دیوانہ،مقامی ثقافت کی تعریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سپیشل رپورٹر)جرمن سیاح کو ملتان کا سوہن حلوہ بھا گیا۔ دنیا کی سیر کو نکلے جرمن سیاح (Halivia)   نے کہا کہ قدیم ترین شہر ملتان اپنے پکوان اور ثقافت میں الگ شناخت کا حامل ہے۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب  (ٹی ڈی سی پی)  آفس (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
ملتان کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہاں کے کھانوں کا الگ ہی ذائقہ ہے۔ اگر مجھے ابھی دنیا میں مزید سیاحت نہ کرنی ہوتی تو میں ملتانی سوھن حلوہ اپنے ساتھ لے کر اپنے بچوں کو ضرور کھلاتا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ مہمان نواز بھی ہیں اور زبان نہ جاننے کے باوجود مدد کے لئے آمادہ رہتے ہیں۔ میں نے یہاں قدیم عمارتیں اور بلیو پاٹری کا کام بھی دیکھا ہے جو مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔اس موقع پر ٹی ڈی سی پی ملتان کے ریجنل منیجر اشعر اقبال ملک،  انچارج سیل اینڈ ٹورز پرموشن حیدر شاہ اور ٹی ڈی سی پی ڈی جی خان آفس کے انچارج شیخ اعجاز نے جرمن سیاح کو ملتان کی تہذیب و ثقافت  اور تاریخی مقامات کے بارے میں تفصیلی بریف کیا۔
دیوانہ