جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے سرگرم،وقار ندیم وڑائچ
بہاول پور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ناظم انتخاب وقار ندیم وڑائچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی اس ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لا کر کرپشن کے سومنات کو توڑ سکتی ہیں ہم پاکستان کو ایک اسلامی جمہوری فلاحی ریاست(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
بنانا چاہتے ہیں جہاں حاکمیت اللہ کی شریعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اور حکومت عوام کے مخلص بندوں کی ہوگی اس مقصد کے لیے عوام ہمارا ساتھ دیں ہمارے پاس وژن ہے ہمارے پاس مخلص ماہرین کی ٹیم ہے ہم عوام کے تعاون سے سٹیٹس کو شکست دیں گے۔وہ اپنے دورہ بہاول پور میں دفتر جماعت اسلامی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور رپورٹ پیش کی گئی۔ناظم انتخاب نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت اور تیاری کے ساتھ بہترین امیدواران کو لیکر میدان میں اترے گی،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ برادری ازم اور شخصیت ازم کی وجہ سے ہم ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہے ہیں اور یہی چیز ہماری ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ جن کو ہم بار بار مسیحا سمجھ کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا رہے ہیں ان کے منشور میں ماسوائے قومی دولت لوٹنے اور عوام کو مشکلات میں پھنسانے کے اور کچھ نہیں ہے ہمیں اس پارٹی اورشخصیت کو ووٹ دینا چاہیے جس کا کردار کرپشن، لوٹ مار اور دنیاوی لالچ سے پاک ہوا اور اس پارٹی کا ہر امیدوار آئین کی دفعہ 62,63پر پورا اترتا ہو یہ چیز ماسوائے جماعت اسلامی کے شاید ہی کسی اور جماعت کے اندر موجود ہو۔اجلاس سے نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے بھی خطاب کیا۔
سرگرم