کھیت سے لاش برآمد، سیاستاں بی بی   کے نام سے شناخت،کارروائی شروع

کھیت سے لاش برآمد، سیاستاں بی بی   کے نام سے شناخت،کارروائی شروع

  

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچشریف کے نواحی علاقے بن والا میں کماد کی فصل سے ملنے والی خاتون کی نعش کے معاملہ میں پیش رفت ہوئی ہے ملنے والی نعش 14/15 سالہ خانہ بدوش لڑکی کی نکلی ہے جس کی شناخت سیاستاں بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے دادا محمد شفیع (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

کے ساتھ بولن شاہ کوٹ خلیفہ میں رہائش پذیر تھی اور 12 روز قبل قریبی بستی کے گھروں سے صبح سویرے روٹیاں مانگنے گئی اور پھر واپس نہ آئی جسے اس کا دادا تلاش کرتا رہا اور پھر اس کی نیم مسخ شدہ نعش بن والا میں فصل کماد سے ملی جسے اس کے دادا نے پہچان لیا اور پولیس کو رپورٹ کی کہ اس کی پوتی کو نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا ہے جس کی رپورٹ پر تھانہ اوچشریف کی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال رورل ہیلتھ کمپلیکس اوچشریف منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

شناخت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -