بھتہ مانگنے پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج 

بھتہ مانگنے پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج 

  

 ملتان (وقا ئع  نگار)  پولیس نے بھتہ مانگنے کے الزام میں ایک ملزم کو (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

گرفتار کر لیا ہے ملزم سجاد عرف جگا کو گرفتار کر کے مقدمہ د رج کر لیا گیا تفصیل کیمطابق مظہر حسین ولد محمد نواز  نے پولیس تھانہ گلگشت کو اطلاع دی کہ ملزم سجاد عرف جگا سمیت دیگر ملزمان اعوا ن چوک پر ٹرانسپورٹ روک کر بھتہ طلب کرتے ہیں بھتہ سے انکار پر زدو کوب کرتے ہیں، سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں اور رقم چوری کر لیتے ہیں وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او گلگشت ناصر  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ طلب کرنے والا مرکزی ملزم سجاد عرف جگا کو گرفتار کر لیاسی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کا کہنا تھا کہ بھتہ خوری اور غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ہر شخص کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -