حادثات سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات ضروری،آر پی او

حادثات سے بچاؤ کیلئے ہنگامی اقدامات ضروری،آر پی او

  

بہاولپور(بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) آرپی او شیر اکبر کی زیر صدارت ایس پی/ پی ایچ پی ریجن بہاولپور اور پی ایچ پی ضلعی سرابراہان سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔تفصیل کیمطاق آر پی او شیر اکبر کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد شریف ایس پی /پی ایچ پی بہاولپورریجن،ڈی ایس پی /پی ایچ پی بہاولپور محمد ناصر غوری اورڈی ایس پی /پی ایچ پی رحیم یار خان رانا نوید ممتاز نے شرکت کی۔ڈی ا(بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

یس پی/پی ایچ پی محمد ناصر غوری نے پی ایچ پی پولیس بہاولپور ریجن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دوسری پنجاب فورسز کی طرح پنجاب ہائی ویز پیٹرول پولیس بھی اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ بالخصوس مویشی چوری کی وارداتوں میں واضح کمی ہوئی ہے اور ایک ماہ میں مویشی چوری کے 180مقدمات درج رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ انہوں نے پی ایچ کے مقاصد،کردار،کارکردگی اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے بریفنگ دی۔آر پی او شیر اکبر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ پی ایک اسپیشلائزڈ فورس ہے،آپ موٹر وے اور ڈ سٹرکٹ پولیس کے ساتھ ملکر ہیوی ٹریفک،اوور سپیڈوہیکلز، موٹر سائیکل لوڈر رکشہ پر اپنا ایک لائحہ عمل تیار کریں،تیز دھند کی صورت میں ہیوی وہیکلز کی آمد ورفت کو  وقتی طور پر سائیڈ پرروک دیں تاکہ ٹریفک کے نظام میں خلل بھی نہ ہو اور حادثات پر بھی قابو پایا جا سکے۔پنجاب ہائی ویز پیٹرولنگ پولیس کا بنیادی مقصد پنجاب ہائی ویز کو محفوظ بنانا،شہریوں میں دوران سفر احساس تحفظ، شاہراوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام، کرائم کنٹرول اور مدد فراہم کرنا ہے۔ 

شیر اکبر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -