ملتان:اداکارہ آئمہ خان کیخلاف  کیس کی سماعت آج تک ملتوی

ملتان:اداکارہ آئمہ خان کیخلاف  کیس کی سماعت آج تک ملتوی

  

ملتان (خصو صی  رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کڑی جمنداں (بقیہ نمبر64صفحہ7پر)

 والی سے اڑھائی سالہ بچے کے اغوا کے مقدمہ میں گرفتار سٹیج اداکارہ ڈاکٹر آئمہ خان کی ضمانت پر سماعت مدعی کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے آج 20 جنوری تک ملتوی کردی ہے جبکہ دو ملزمان مدثر اور مظفر جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں جنہیں کل پیش کیا جائے گا۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزمہ ڈاکٹر آئمہ خان نے کونسلز محمد بلال بٹ، فرحہ شریف کھوسہ، ساجد ہاشمی، فرحان منظور اعوان کے ذریعے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمہ کو چند روز  قبل 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ اڑھائی سالہ بچے نقیب اللہ کو دو روز قبل کڑی جمنداں سے موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کیا تھا۔ جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ اسکے شوہر مدثر، دیور مظفر بھی گرفتار ہیں۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -