پٹواری کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم
میلسی(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میلسی حافظ محمد (بقیہ نمبر65صفحہ7پر)
یوسف نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی اور ایس پی وہاڑی کی رپورٹ سے اتفاق نہ کرتے ہوئے پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم سنایا۔چک نمبر 184 ڈبلیوبی غربی میلسی کے محمد شریف نے پیٹیشن میں قراردیا کہ حلقہ 100 ڈبلیو بی گڑھا موڑ میلسی کے پٹواری محمد سلیم نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے انتقال فیس لے کے اس کی فرد ملکیت نہیں دی۔اور اینٹی کرپشن نے اس کی درخواست پر پھر بھی کاررواء نہیں کی ۔فاضل عدالت کی طلبی پر ایس پی وہاڑی ڈاکٹر بشری جمیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی دونوں نے اپنی رپورٹس میں موقف اختیار کیا کہ خود محمد شریف پر تھانہ مترو میں اسی معاملے پر جعلسازی کا مقدمہ درج ہے۔جس پر وہ جیل جا چکا ہے اور اب اس کی ضمانت ہوء ہے اس لیے درخواست داخل دفتر کی جائے تاہم عدالت نے رائے مسترد کی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی کو حکم سنایا کہ وہ درج مقدمے کا اثر نہ لیتے ہوئے محمد شریف کا پٹواری سلیم اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کریں اور رٹ نمٹا دی۔
حکم