سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ  سول سرونٹس کی دوہری شہریت پر پابندی کے بل سے متعلق سٹیبلشمنٹ ڈویژن سے بریفنگ طلب 

سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ  سول سرونٹس کی دوہری شہریت پر پابندی کے ...

  

اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ نے سول سرونٹس کی دوہری شہریت پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بل کے اثرات کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی جبکہ معاملے پر وزارت داخلہ حکام کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا،کمیٹی نے وزارت قانون سے لیگل ایشوزپر بریفنگ مانگ لی۔بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کااجلاس چیئرمین کمیٹی رانا مقبول احمد کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں سول سرونٹس (ترمیمی)بل 2021 کا جائزہ لیا گیا۔بل کے محرک سینیٹرافنان اللہ خان نے کہا کہ سول سرونٹ دوہری شہریت والے نہیں ہو سکتے۔رکن کمیٹی سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں اس بل کی حمایت کرتا ہوں،ایک وقت میں آپ دو ممالک سے وفاداری نہیں پورا کر سکتے۔رکن کمیٹی سینیٹرسعدیہ عباسی کہا کہ ہمارے پاس اس پر بھی بریفنگ ہونی چاہیئے کہ اس کا اثر کیا ہوگا،دوہری شہریت کئی لوگوں کے پاس اگر آئی ہیں تو کئی وجوہات کی وجہ سے آئی ہیں، اگر آج ہم یہ بل پاس کر دیتے ہیں تو وہ سول سرونٹس جن کے پاس اب دوہری شہریت ہیان کا کیا ہوگا؟ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس کی مخالفت کی اس کے باجود یہ بل پاس ہوا۔کمیٹی نے بل کیاثرات کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تفصیلی بریفنگ طلب کرلی جبکہ وزارت داخلہ حکام کو بھی آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا،کمیٹی نے وزارت قانون سے لیگل ایشوز پر بریفنگ مانگ لی۔

سینیٹ کمیٹی 

مزید :

صفحہ آخر -