جوڈ یشری ریفارمزپراپوزیشن جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے: گورنر پنجاب 

جوڈ یشری ریفارمزپراپوزیشن جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے: گورنر پنجاب 

  

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔جوڈیشری ریفارمز پر اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔انصاف کی فر اہمی میں وکلا ء کا بھی اہم کردار ہے۔تحر یک انصاف کی حکومت اداروں میں اصلاحات کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں ان کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔مضبوط اور خوشحال پاکستان ہماری حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ وہ گور نر ہاس لاہورمیں سانگلہ ہل بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقر یب حلف برداری سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقعہ پرصدر سانگلہ ہل بارایسوسی ایشن عرفات ذوالفقار، نائب صدر طارق محمود پنوں،سیکرٹری عامر حسین کالوں اور سینئر ممبر میاں حامد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے وکلا ء کی تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جن معاشروں میں انصاف نہیں ہوتا وہ کبھی ترقی نہیں کرتے۔ اْنہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی مضبوطی اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے سب سے پہلے آئین وقانون کی حکمرانی لازم ہوتی ہے اور موجودہ حکومت پہلے دن سے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم کر نے کی پالیسی پر گامز ن۔ اْنہوں نے کہا کہ ہم اداروں کو سیاست سے مکمل طور پر پاک کر کے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا چاہتے ہیں جس سے یقینی طور پر پاکستان مزید آگے بڑ ھے گا۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔ حکومت کواپوزیشن کے کسی احتجاج سے پہلے کوئی خطر ہ رہا ہے اور نہ ہی اب ہے۔

گور نر پنجاب

سانگلا ہل(تحصیل رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دبئی کیلئے اپنے کوآرڈی نیٹر حاجی زبیر اعوان کو اوورسیز پاکستانیزکے مسائل کیلئے بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ اور شیلڈ پیش کی اور انکی کارکردگی کو سراہا،گورنر پنجاب نے حاجی زبیر اعوان کو گورنر ہاؤس طلب کیا اور شیلڈ پیش کی، حاجی زبیر اعوان نے گورنر پنجاب کو دبئی میں اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا،جس پر گورنر نے اطمینان کا اظہار کیا،اس موقعہ پر گورنر پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں،ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے،حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی، اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -