کیبنٹ ڈویژن کی رپورٹ پر عدم اطمینان، سرکاری گاڑیوں کی مکمل رپورٹ طلب 

کیبنٹ ڈویژن کی رپورٹ پر عدم اطمینان، سرکاری گاڑیوں کی مکمل رپورٹ طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ میں خواتین ممبران نے انکشاف کیاکہ بہت زیادہ پارلیمنٹرینز کو کرونا ہو گیا ہے مگر اس کے باوجود وہ پارلیمنٹ آرہے ہیں، ارکان پارلیمنٹ بے احتیاطی کرکے کورونا پھیلا رہے ہیں،کمیٹی نے سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ پرشدید برہمی کا اظہار کیا،کمیٹی نے کیبنٹ ڈویژن سے سرکاری عہدیداران اور افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ کمیٹی نے کیبنٹ ڈویژن سے دی جانے والی رپورٹ  پرعدم  اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہاکہ جب تک بحیثیت مجموعی کفایت شعاری نہیں اپنائی جائے گی تب تک ملک کے عوام بھاری بوجھ اٹھاتے رہیں گے،نیپراکوہدایت کی کہ گنجان آباد علاقوں میں ہائی پاور لائن نچلی سطح پر نہیں ہونی چاہیے۔قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرپرسن کشور زاہرہ  سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔کمیٹی میں خواتین ارکان نے انکشا ف کیاکہ بہت زیادہ پارلیمانی ارکان کوکروناہوگیاہے مگر و ہ احتیاط نہیں کررہے بلکہ کروناایک دوسرے کولگارہے ہیں،عالیہ کامران نے کہاکہ جن ارکان پارلیمنٹ کوکرونا ہواہے وہ پارلیمنٹ میں آرہے ہیں پارلیمنٹ کی ڈسپنسری میں آرہے ہیں ان کوچاہیے کہ احتیاط کریں مگرنہیں کررہے ہیں۔دیگر خواتین ارکان کمیٹی نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ لاپرواہی کررہے ہیں مگر ان کوروکنے والاکوئی نہیں۔کمیٹی  نے  سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے پرشدید برہمی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے کمیٹی کوبتایاکہ کمیٹی کی سفارشات وہ وزیراعظم کونہیں بھیج سکے جس پر میں کمیٹی سے معذرت کرتاہوں اس ہفتے کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کوبھیج دوں گا۔  کشور زاہرہ نے کہاکہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے ذمہ داری سونپی ہیں  عوامی نمائندوں اور اعلی افسران کو عوام کی حالت زار پر  خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں ملنے والی تنخواہیں اور الاونسز عوام اپنے ٹیکس سے ادا کرتے ہمیں عوامی اہمیت کے حامل قانون سازی جلد سے جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں عالیہ کامران اور صلاح الدین ایوبی کے صوبائی کوٹہ کے حوالے سے آئینی ترمیم بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کے زیر اہتمام سرکاری گاڑیوں کے پول پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ کمیٹی نے کیبنٹ ڈویژن سے سرکاری عہداداران اور افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کی مکمل رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہاکہ کیبنٹ ڈویژن سے دی جانے والی رپورٹ قابل اطمینان نہیں ہے،  حکام کیبنٹ ڈویژن  نے بتایاکہ معاون خصوصی اور مشیران کو بھی کیبنٹ ڈویژن ہی گاڑیاں مہیا کرتی ہیں،جن افسران کو سرکاری گاڑی دی جاتی ہے اسے مونوٹائزیش الاؤنس نہیں دیا جاتا۔ 
کابینہ کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -