ہیلے کالج میں بلڈ کیمپ لگانے پر جھگڑا،تین طلبہ زخمی

ہیلے کالج میں بلڈ کیمپ لگانے پر جھگڑا،تین طلبہ زخمی

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی،پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج میں بلڈ کیمپ لگانے پر جھگڑا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جھگڑا اسلامی جمعیت طلباء اور پنجاب کونسل کے درمیان ہوا،دونوں تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا۔اسلامی جمیعت طلباء کے کارکنوں کو بلڈ کیمپ لگانے پر اعتراض تھا۔لڑائی میں اسلامی جمیعت کے کارکنوں نے پنجاب کونسل کے کارکنوں پر پر خنجروں سے وار کیا، جس کے نتیجے میں پنجاب کونسل کے 3 کارکن شدید زخمی ہو گئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں خیام خان،میاں وقار،ساجن فیاض گوندل شامل ہیں۔

طلبہ زخمی

مزید :

صفحہ آخر -