نیب والے مریم نواز کی پٹیشن، عدالت کے سوالوں کا جواب دیں، ثبوت لائیں، مریم اورنگزیب 

نیب والے مریم نواز کی پٹیشن، عدالت کے سوالوں کا جواب دیں، ثبوت لائیں، مریم ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نے اپنے آئیں بائیں شائیں کے پلندہ میں مریم نواز شریف کی درخواست میں بیان کردہ ایک نکتے، ایک واقعے اور ایک حقیقت کا بھی جواب موجود نہیں،سیاہ کرداروں کے صفحے کالے کرنے سے کام نہیں چلے گا، مریم نواز کی پٹیشن کا جواب دیں، ثبوت لائیں، عدالت اور ججوں کے سوالات کا جواب دیں۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ نیب کے پاس نوازشریف کی جائیداد کی ملکیت اور مریم نواز کے بینیفیشل اونر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں،نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ثبوتوں کے صندوق اسلام آباد ہائی کورٹ بھی نہ پہنچ سکے۔انہوں نے کہاکہ نیب کے پاس نہ ثبوت، نہ دلیل اور نہ ہی کوئی کیس ہے صرف عمران صاحب کی ڈھٹائی اور ضد ہے،اسلاآباد ہائی کورٹ نے جب نیب سے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے الزامات کا جواب اور ثبوت مانگے  تو نیب کو کورونا ہو گیا ہے،عدالت میں ثبوت اور جواب دیتے ہوئے نیب کو کرونا ہو جاتا اور جو ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب عدالت پہلے ہی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ہر الزام مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ  کے پاس نہ کوئی قانونی دلیل، ثبوت اور نہ ہی شرم ہے کہ قوم سے اپنے جھوٹ پر معافی مانگیں،معیشت کی تباہی پر جس طرح عمران صاحب کورونا کے پیچھے چھپ گئے، ویسے ہی اب ہائی کورٹ میں نیب کورونا کے پیچھے چھپ گیا،پہلے نیب نے کہا کہ مقدمے کی کارروائی روز چلائیں لیکن اب نیب کو کورونا ہوگیا،عمران صاحب اور ان کے ٹاؤٹ بہانے نہ بنائیں، ثبوت لائیں۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -