عبدالحمید رحمتی شہید کے قاتلوں کوجلد گرفتار کیاجائے،پروفیسر ساجد میر

عبدالحمید رحمتی شہید کے قاتلوں کوجلد گرفتار کیاجائے،پروفیسر ساجد میر

  

لا ہور(خصوصی رپورٹ)آئی جی خیبر پختونخوا اور سی سی پی او پشاور سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے وفد نے مرکزی امیر پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی قیادت  میں ملاقات کی جس میں انہوں نے فضیلۃ الشیخ عبدالحمید رحمتی شہید کے قاتلوں کی گرفتاری پر زور دیا اور مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔دریں اثناء سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے نائب امیر حافظ عبد الحمید عامر، امیر کے پی کے روح اللہ توحیدی، ناظم اعلی ڈاکٹر ذاکر شاہ، شیخ عبد البصیر رستمی،  نجیب اللہ عابد کے ہمراہ شیخ الحدیث عبد الحمید رحمتی کیساتھ حادثہ میں زخمی ہونے والے بھائی شیخ محمد رحمتی حفظہ اللہ کی ہسپتال میں عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کے دعا کی۔

ساجد میر

مزید :

صفحہ آخر -