ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنا ناگزیر، پرویزالٰہی 

ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنا ناگزیر، پرویزالٰہی 

  

 لاہور (آئی این پی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنا ناگزیر ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے خدمت کا سفر تیز کرنا ہوگا، مخلص کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں،انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتے، پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویزالہی سے مخدوم بابر علی کی سربراہی میں پی ٹی آئی ملتان کے عہدیدار شوکت علی قریشی اور ن لیگی سینئر رہنما ڈاکٹر متین احمد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شوکت علی قریشی اور ڈاکٹر متین احمد نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چوہدری پرویزالہی نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے خدمت کا سفر تیز کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں روز بروز بڑھتی مہنگائی کو جلد کنٹرول کرنا ناگزیر ہے، روزمرہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام لانا ہوگا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ مخلص کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتے، پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے۔ 

 پرویزالٰہی 

مزید :

صفحہ آخر -