راولپنڈی، عدالت نے توہینِ رسالتؐ کی مرتکب خاتون کو موت کی سزا سنادی 

 راولپنڈی، عدالت نے توہینِ رسالتؐ کی مرتکب خاتون کو موت کی سزا سنادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی کی انسداد سائبر کرائم عدالت نے توہین رسالت کی مجرمہ خاتون عنیقہ عتیق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی انسداد سائبر کرائم عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق نے توہین رسالت و توہین مذہب کیس میں نامزد اور مرکزی مجرمہ عنیقہ عتیق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی مجرمہ بھی جیل عدالت موجود تھی۔عدالت نے مجرمہ کو توہین رسالت جرم295سی میں سزائے موت5لاکھ روپے جرمانہ، توہیں مذہب کے جرم295اے میں 10سال قید50ہزار روپے جرمانہ، توہین مذہب گفتگو میں 3سال قید50ہزار روپے جرمانہ اور سائبر کرائم جرم میں 7سال قید 50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔مجرمہ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز کلمات ادا کیے اور توہین رسالت کا جرم کیا۔
سزائے موت

مزید :

صفحہ آخر -