پاک ترک سکول اینڈ کالج کے  وفد کا پارلیمنٹ ہا ؤس کا دورہ 

پاک ترک سکول اینڈ کالج کے  وفد کا پارلیمنٹ ہا ؤس کا دورہ 

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاک ترک مارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج چک شہزاد کیمپس اسلام آباد کے46رکنی وفدنے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہا وس کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاوس آمد پر سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹ حکام نے طلبا کے وفد کو خوش آمدید کہا۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پڑھی لکھی نوجوان نسل کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ اورملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔طلبا کے وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا اورایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور پارلیمانی امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلبا نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ طلبا کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کیلئے ایوان بالا کے کردار سے آگاہ کیاگیا۔طلبا کے وفد نے پارلیمنٹ ہاوس بارے آگاہی اور استقبال پرسینیٹرمشتاق احمد اورسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ 

دورہ

مزید :

صفحہ آخر -