لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پربراجمان
لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور گزشتہ روز بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پرموجود رہا،لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 216 ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے اور لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر براجمان رہا۔کوٹ لکھپت 408،فدا حسین ہاس 400،ایچی سن کالج 373،ماڈل ٹاؤن 339،امریکن قونصلیٹ 302،ڈی ایچ اے فیز 8 کے اطراف 302،لاہور امریکن سکول 305،ایف سی کالج 275 اور فنجا ہاؤس کے اطراف یہ شرح 269ریکارڈ کی گئی۔
لاہور آلودہ