سوئی ناردرن کے 8ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت،چھٹی پر بھیج دیاگیا

سوئی ناردرن کے 8ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت،چھٹی پر بھیج دیاگیا

  

لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں کورونا پھر سے سر اٹھانے لگا،ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے 8ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، متاثرہ ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا اور گھروں میں قرنطینہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جہاں صوبائی دارالحکومت میں کورونا کی پانچویں لہر تیزسے پھیل رہی ہے وہاں کورونا وائرس سوئی ناردرن کمپنی میں بھی دوبارہ سراٹھانے لگا ہے۔ کمپنی کے شعبہ ایچ آر کے 8 ملازمین کی طبیعت پچھلے چند روز سے خراب تھی جس پر ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آ گیا جس پر متاثرہ ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا اور مذکورہ ملازمین اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ ہو گئے۔ اس حوالے سے ترجمان سوئی گیس کمپنی نے بتایا کہ ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے مگر ان میں کوئی خطرناک علامتیں نہیں جس سے زندگی کو کوئی خطرہ ہو۔ تمام ملازمین کی صحت بہتر ہے تاہم انہیں ایس او پیز کے تحت گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے اور ڈیپارٹمنٹ کے دیگر ملازمین اور افسران کو بھی احتیاطاً کورونا ٹیسٹ کروانے کی ہدایات کی گئی ہے۔

سوئی،کورونا

مزید :

صفحہ آخر -