براڈ کاسٹر، ریڈیو آئیکون یاور مہدی کراچی میں انتقال کرگئے

براڈ کاسٹر، ریڈیو آئیکون یاور مہدی کراچی میں انتقال کرگئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف براڈ کاسٹر اور ریڈیو آئیکون یاور مہدی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔یاور مہدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی شاہ فیصل میں بعد نماز ظہرین ادا کی گئی۔ یاور مہدی ریڈیو پاکستان کا قیمتی اثاثہ تھے، طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اور ریڈیو پروگرام بزمِ طلبہ کے پروڈیوسر بھی رہے۔اپنی خدمات کے سبب یاور مہدی نے سیاسی، علمی اور ادبی حلقوں میں نام پیدا کیا۔ یاور مہدی نے آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے بزمِ طلبہ کے ذریعے نوجوان شعرا ء اور ادیبوں کی تربیت کی، انہوں نے متعدد فنکار، شْعرا ئاور ادیب متعارف کروائے۔

 یاور مہدی 

مزید :

صفحہ آخر -