سعودی پالیسی آنے سے پہلے حج بکنگ کی اجازت نہیں،نور الحق قادری

 سعودی پالیسی آنے سے پہلے حج بکنگ کی اجازت نہیں،نور الحق قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور حج 2022ء کے لئے پرامید ہے عمرہ کی بحالی کے لئے دعاگو ہیں سعودی پالیسی آنے سے پہلے حج کی بکنگ کی اجازت نہیں حج ایکٹ میں ہوپ کے سفارشات شامل ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ہوپ کے چیئرمین الحاج مسعود شنواری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا ملاقات ہوپ کی درخواست پر ہوئی تھی ملاقات کرنے والوں میں سابق چیئرمین ثناء اللہ خان پنجاب کے چیئرمین امتیاز الرحمٰن چوہدری بلوچستان کے چیئرمین جمال خان کے پی کے چیئرمین فیصل صوری سندھ زون کے صدر بلال فصیح اسلام آباد کے چیئرمین نصیر مغل،سعید ملک بھی شامل تھے چیئرمین ہوپ نے ملاقات کے بعد بتایا حج وعمرہ ایکٹ پر ہمارے تحفظات تھے انہیں دور کرنے کی وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی ہے وفاقی وزیر مذہبی امور کی امتیاز الرحمٰن کے لئے جذبات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی چیئرمین نے کہا امید کریں گے حج 2022ء میں ملنے والا سارا کوٹہ پرائیویٹ سیکٹر کو دیا جائے گا عمرہ اور حج کی بحالی کے لئے وزیر اعظم کردار ادا کرینگے۔
نور الحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -