لانگ مارچ میں پی ڈی ایم کوشمولیت کی دعوت دی جائے گی، خورشید شاہ

لانگ مارچ میں پی ڈی ایم کوشمولیت کی دعوت دی جائے گی، خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوکاڑہ(نامہ نگار+بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی جس قانون کے خلاف کراچی میں دھرنا دے رہی ہے اسی کے تحت خیبر پختوانخواہ میں الیکشن لڑی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے چار افراد کے بارے میں جو گفتگو کی جا رہی ہے کسی سیاسی جماعت کا کوئی مخلص بندہ الیسا نہیں کر سکتا۔ یہ ایک خوفناک افواہ ہے بلکہ جھوٹ اور جھوٹ کا پلندہ ہے پیپلز پارٹی نے جس لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اس میں شمولیت کی دعوت پی ڈی ایم کو بھی دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صمصام بخاری کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف پیر طیب شاہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا خورشید شاہ نے کہا کہ میں کوشش کر رہا ہوں حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لے آؤں۔ ون پوائنٹ ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا چاہیے حکومت بالکل ناکام ہو چکی ہے جو تھوڑا بہت فنانشل کنٹرول میں تھا وہ بھی ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ ملک کے بینک تک ان کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ اسٹیٹ بنک تک ان کا نہیں رہا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، ان کی کشتی ڈگمگا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے اعلان سے حکومتی ایوانوں میں بھونچال برپا ہو چکا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پوری قوم سخت پریشان ہے موجودہ حکومت زبانی جمع خرچ کے سوا کوئی کام نہیں کر رہی۔
خورشید شاہ

مزید :

صفحہ آخر -